ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مصری خاتون جسے غربت نے مرد بنا دیا! بہیہ بکر کے نام سے مصر میں آٹو رکشہ چلاتی ہیں

مصری خاتون جسے غربت نے مرد بنا دیا! بہیہ بکر کے نام سے مصر میں آٹو رکشہ چلاتی ہیں

Sat, 29 Jul 2017 20:34:54    S.O. News Service


قاہرہ،29جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کہتے ہیں کہ غربت انسان کو ہر راہ دکھاتی ہے۔ یہ کہاوت مصر کی ایک 32سالہ خاتون پر صادق آتی ہے جس نے سچ مچ میں غربت کے باعث اپنا نسوانی حلیہ تبدیل کرکے خود کو مرد بنا دیا ہے۔ اس عجیب کہانی کا تفصیلی احوال بیان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع بنی سویف گورنری کی 32سالہ بہیہ کو مقامی سطح پر لوگ بکر نامی ایک نوجوان کے نام سیجانتے ہیں جو ایک موٹرسائیکل رکشہ چلاتا ہے۔ مگر وہ حقیقت میں مرد نہیں بلکہ خاتون ہیں اور غربت نے انہیں اپنا حلیہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔
بہیہ (مردانہ نام بکر)نے بتایا کہ اس کی شادی 15سال قبل اپنے سے 16سال بڑے اور دو بچوں کے باپ علی سلیمان نامی ایک شخص کے ساتھ ہوئی۔ اب اس کے علی سلیمان سے چار بچے ہیں۔بہیہ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر رکشہ چلاتا اور دوسرے کام کرتا تھا جس سے ان کے گھر کا گذر اوقات صحیح چلتا تھا مگر ایک حادثے کے نتیجے میں شوہر قوت گویائی سے بھی محروم ہوگیا اور وہ اب صاحب فراش ہے۔ گھر میں کمانے والا اور کوئی فرد نہیں تھا۔ چنانچہ اس نے آخر کا یہ فیصلہ کیا کہ وہ مردانہ روپ میں کام شروع کرے گی۔ اب وہ دن کے وقت تعمیراتی کاموں میں مزدوری کرتی ہے اور شام کے وقت موٹرسائیکل رکشہ چلا کر اپنے بچوں اور بیمار شوہر کے لیے روزی کماتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بہیہ نے بتایا کہ مصری معاشرے میں کام کرنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ عام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے بھی بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس نے اپنی نسوانیت چھپاتے ہوئے مردانہ رنگ روپ اپنا لیا۔اس نے حجام سے اپنے بالوں کی مردانہ کٹنگ کرائی، مردانہ لباس زیب تن کیا اور وہ ان علاقوں میں کام کاج کرتے ہے جہاں لوگ اس کی اصلیت سے واقف نہیں۔ وہ گذشتہ پانچ سال سے یہ روپ اپنائے ہوئے ہے۔
 


Share: